کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بنا دیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس سترہ ہزار ایک سو بہتر کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تو ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا تاہم سیمنٹ ، ٹیلی کمیونیکیشن میں آنے والی بھاری سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں اختتام تک تیزی چھائی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو سڑستھ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر اکیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔