آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تلکرتنے دلشن کی سنچری کی بدولت سری لنکاکی ٹیم تین سوچھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں ایک سوچودہ رنز کی برتری مل گئی۔
ہوبارٹ میں سری لنکا نے نامکمل اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر ستاسی رنز سے شروع کی۔ ہلفن ہاؤس کے زخمی ہوکر باہرجانے سے آسٹریلیا کی بولنگ متاثرہوئی۔ جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلشان اور میتھیوز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکسٹھ رنز کا اضافہ کیا۔
دلشان ایک سوسینتالیس اور اینجلو میتھیوز پچھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پرسنا نے چالیس رنز بنائے۔آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے چون رنز دیکر پانچ وکٹیں لیں۔ نیتھن لیون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے ستائیس رنز بنائے انکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ایڈکووان سولہ اور ڈیوڈ وارنر آٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔