ہوشیار، خبردار، ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن انٹرنیٹ پر خطرناک

Emma Watson

Emma Watson

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہوشیار رہیئے، خبردار رہیئے، ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک ہیں۔ ہیری پوٹر سیریز میں دشمنوں کے خلاف جادو کرنے والی ایما واٹسن اب اپنے مداحوں کے لئے بھی خطرناک ہوگئی ہیں۔

ایما واٹسن کو انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے اور اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے ایما کی تصویروں پر لگا دیا جاتا ہے وائرس۔ یہ وائرس آپ کے کمپیوٹر کے لئے خطرناک ہے۔اس لئے ایماواٹسن کی تصویرکودیکھنے سے پہلے ذرا سوچ لیجئے۔