ہوگو شاویز کی فتح پر مخالف امیدوار کے حامیوں کا احتجاج

Hugo Chavez

Hugo Chavez

ونیزویلا (جیوڈیسک) ونیزویلا کے صدر کی تیسری مرتبہ کامیابی پر انکے حریف کریپلرز کے حامیوں نے کراکس کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کرایا ، مخالفین کا مطالبہ تھا کہ دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔کراکس کی سڑکوں پر ہوگو شاویز کے مخالف امیدوار کریپلرز کے حامی طلبا نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیئے ،طلبا کا مطالبہ تھا کہ وینزویلا میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اور ان کے ووٹوں کا احترام کیا جائے۔

احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت میں رہنا چاہتے ہیں ، اور ایک آزاد ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں لہذا دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ وینزویلا میں بڑھتے ہوئے جرائم پر دوبارہ سے عوام کی رائے لی جائے ، یاد رہے کہ ہوگو شاویز اس سے قبل چون فیصد ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔