ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 66 سال مکمل ،جاپان میں دعائیہ تقریبات

hiroshima
ہیروشیما پر امریکا کے ایٹمی حملے کو 66 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کی یاد میں جاپان میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے . ،دوسری عالمی جنگ کے دوران 6 اگست 1945 کو صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر امریکا نے ہیروشیما پر بی 29 جنگی جہاز کے ذریعے ایٹم بم گرایا۔بم کو لٹل بوائے کا نام دیا گیا تھا جو کسی انسانی آبادی پر پھینکا جانے والا پہلا جوہری بم تھا۔ حملے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے اور تاب کاری اثرات کی وجہ سے ہزاروں افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں آج جاپان میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں اور یادگار پر پھول چڑھائے جارہے ہیں۔ ہیروشیما میں مرکزی تعزیتی تقریب عین اسی وقت ہوئی جس وقت شہر پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ تقریب میں جاپانی وزیر اعظم ناو تو کان نے بھی شرکت کی۔