نیویارک(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن جلد صحت یاب ہو جائیں گی انھیں فالج نہیں ہوا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے ہیلری کلنٹن کے دماغ اورکھوپڑی کے درمیان بلڈکلوٹ موجود ہے وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے ان کے سیدھے کان کے پیچھے دماغ اورکھوپڑی کے درمیان خون جم گیا ہے۔اس ماہ کے آغاز میں امریکی وزیرہیلری کلنٹن چکرا کے گر گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ لگ گئی تھی۔
گزشتہ روز ہیلری کلنٹن نیو یارک کے ایک ہسپتال میں اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے داخل ہو ئیں۔ہیلری نیو یارک کے پریسٹبیرین ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔