ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے، فیصل نذیر

گجرات : ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ،ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین فیصل نذیر جہلمی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ جب سے اسٹیشن قائم ہوا ہے ، گندگی کے انبار لگے رہتے تھے ، خالدہ آباد ، عثمان پورہ ، سردار پورہ و دیگر علاقوں کے لوگ گندگی ریلوے لائن کے ساتھ پھینکتے تھے ، جس کی وجہ سے لوگوں پر برا اثر پڑتا تھا ، اسی وجہ سے ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر نے علاقہ کے لوگوں کیلئے پارک بنانے کا فیصلہ کیا اور محکمہ ریلوے کے حکام کی منظوری سے صفائی کا بندوبست کیا گیا ، اور اپنی مدد آپ کے تحت کئی ٹرالیاں مٹی بھی ڈلوائی گئی ، تا کہ لوگوں کو گندگی سے چھٹکارا مل سکے ، اب تک سوسائٹی کے ممبران نے اپنی مدد آپ کے تحت گندگی کے انبار اٹھوانے اور مٹی ڈالنے کے بعد دیواریوں پر چونا شروع کر دیا گیا ہے ، اور عنقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام مقامی ایم پی اے ، سوسائٹی کے ممبران گندگی کی جگہ پر خوبصورت پودے لگائیں گے ، تا کہ خوشگوار ماحول مل سکے ۔