ہیٹی(جیوڈیسک)سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ روزلین نے ہیٹی میں زلزلہ متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔
جنوب مغربی علاقے لوگانے میں سابق صدر کارٹر کی تنظیم ایک سو گھر تعمیر کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ اٹھاسی سالہ سابق صدر کی تنظیم دو برس سے ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی اس تنظیم نے ایک سو گھر تعمیر کئے تھے۔ جمی کارٹر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیٹی کے عوام کو اب بھی امداد کی ضرورت ہے۔ جنوری دو ہزار دس میں شدید زلزلے کے باعث ہیٹی میں ڈھائی لاکھ گھر تباہ ہو گئے تھے۔