( یا آخر) ذاکر حبِ الہٰی سے سرشار ہو جاتا ہے۔

کائنات کی تخلیق سے پہلے اگر کوئی ذات موجود تھی تو وہ اللہ ہی تھا۔ کائنات کی تخلیق ہوئی، ہر طرح سے اسے سجایا گیا۔ فرشتوں، جنات، انسانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ جگہیں مقرر کر دی گئیں اور انہیں انکی ضروریات کے مطابق تمام اشیاء انہیں جگہوں سے پیدا کرنے کی صلاحیت بھی عطا کر دی گئی ۔

Allah

Allah

کائنات تخلیق ہوئی تو اسکا انجام بھی ہونا ہے اور اسکا انجام قیامت ہے۔ ہر چیز فنا ہو جائیگی، ہر مخلوق مٹ جائیگی یہاں تک کہ جمادات اور نباتات بھی ختم ہو جائینگے پھر اگو کوئی باقی رہیگا تو وہ اللہ عزوجل ہی ہے۔

اسم پاک ” یا آخر ” اللہ پاک کی محبت کا بھی درس دیتا ہے اور انسان کو یہ سمجھاتا ہے کہ جیسے جیسے عمر گزر رہی ہے وہ فنا کی منزل کے قریب پہنچ رہا ہے، چنانچہ اسے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور بیشتر اسکے کہ اسکی فنا کا وقت آ جائے اسے اپنی تمام زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت میں گزارنی چاہیے۔

اطاعت میں حقوق العباد آ جاتے ہیں اور عبادات میں تمام وہ عبادتیں جو انسان کر سکتا ہے جنہیں حقوق اللہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ انسان کو حقوق اللہ اور حقوق العباد میں توازن رکھنے کا حکم ہے۔

سورہ الانعام میں اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے خاص فضل سے اپنے حقوق معاف کر سکتا ہوں لیکن بندوں پر بندوں کے حقوق معاف نہیں ہونگے۔

اللہ عزوجل کا یہ پاک نام انسان کو حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں میں توازن اور ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور یہ سکھاتا ہے کہ جو کچھ بھی وہ اس دنیا میں اللہ کیلئے یا اسکے بندوں کیلئے کرتا ہے جب سب کچھ فنا ہو جائیگا اورہ وہ اللہ عزوجل کے سامنے پیش ہونگے تو سب کی بابت ان سے پوچھا جائیگا۔

اسم مبارک ” یا آخر ” انسان کو ہر قدم اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اٹھانے کا درس دیتا ہے۔ یہ اسم جلالی ہے اسکے اعداد 801 ہیں اور اس کے تحت 4 افسر فرشتے مقرر ہیں۔

ہر افسر فرشتہ 801 صفوں کا مالک اور حکمران ہے، ہر صف میں 801 فرشتے موجود ہیں۔ اسم پاک ” یا آخر ” کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مادی محبت کا خاتمہ

یاد الٰہی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مال و دولت، اولاد، اور دنیاوی اشیاء ہیں۔ قرآن عظیم الشان میں تو ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے فتنہ قرار دیا ہے۔

جب تک انسان ان تمام چیزوں کی محبت اپنے دل سے نکال نہیں دیتا، اسوقت تک اسے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب نہیں ہو سکتی۔ سرکار دو جہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ساری زندگی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مال و دولت حتیٰ کہ اولاد بھی اللہ عزوجل کی راہ میں پیش کر دی۔

اگو کوئی شخص یہ چاہے کہ اسکے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو اور غیر اللہ اسکے دل سے نکل جائے تو وہ اسم پاک ” یا آخر ” کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کیساتھ 1100 مرتبہ 111 دن پڑھے۔

پڑھنے کیبعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے، انشاء اللہ تعالیٰ اسکا دل حب الٰہی سے معمور ہوتا چلا جائیگا۔ جب بھی کسی اسم پاک کا عمل کیا جائے یا کسی مخصوص دنوں تک پڑھا جائے تو اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ اسکیبعد انسان اسکا ورد بنا کر دے۔

جس اسم کی بدولت انسان پر مہربانی اور کرم ہوا ہو، اس اسم کو ہمیشہ پڑھتے رہنا چاہیے، پڑھنے کی تعداد مقرر نہیں جتنا پڑھ سکے ضرور پڑھے۔

خاتمہ بالخیر

ہر مسلمان کی آرزو ہوتی ہے کہ اسکا خاتمہ ایمان پر ہو۔ اسکیلئے وہ ساری زندگی دعائیں کرتا رہتا ہے۔ اگر کوئی شخص یقین اور ایمان کیساتھ اپنا خاتمہ بالخیر چاہتا ہو تو وہ اسم پاک ” یا آخر ” کو روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 900 مرتبہ 40 دن تک پڑھے۔

Ya Akhiru

Ya Akhiru

عمل پورا ہونے کیبعد دو نفل حاجت پڑھ کر اپنے خاتمہ بالخیر کی دعا کرے۔ پھر ساری زندگی اسم پاک ” یا آخر ” کو 33 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے انشاء اللہ خاتمہ بالخیر ہو گا۔ جب اس دنیا سے جائیگا تو حالت ایمان پر جائیگا۔

دشمن پر غلبہ کا عمل

دنیا میں انسان کی ہر طرح کے حالات اور لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ ایسے لوگ اسکی جان کے دشمن ہو جاتے ہیں۔ پچھلے چند سال سے دنیا میں دہشت گردی اور قتل و غارت جس قدر بڑھ گئی ہے اس میں جس کسی کو اپنی جان کا خدشہ ہو تو چاہیے کہ وہ اسم پاک ” یا آخر ” کو بعد از نماز عشاء اول وآخر 11 مرتبہ درود پاک کیساتھ 2100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دشمن کے ظلم سے بچنے کی دعا کرے۔

انشاء اللہ دشمن نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہیگا اور مغلوب ہو کر ظلم سے باز آ جائے گا۔

حصول روحانیت

دنیا کے تمام مذاہب کے لوگ روحانیت کے حصول کے خواہاں ہوتے ہیں لیکن وہ روحانیت کو کسی شارٹ کٹ راستے سے ڈھونڈنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

شارٹ کٹ راستے میں شعبدہ بازی تو سیکھی جا سکتی ہے مگر روحانیت کا علم حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اسے روحانیت کے اسرار و رموز پر دسترس حاصل ہو جائے اور وہ ایک روحانی شخصیت بن کر لوگوں کی فلاح و بہبود اور انکے ساتھ بھلائی کر سکے تو وہ اسم پاک ” یا آخر [[ کو بعد از نماز عشاء اول وآخر 11 مرتبہ درود پاک کیساتھ 2100 مرتبہ پڑھے۔ عمل کی مدت ایک سال ہے۔

دوران عمل یہ خیال رہے کہ بعد از نماز فجر بھی اسم پاک ” یا آخر ” کی ایک تسبیح لازم ہے جو کہ تاحیات جاری رہیگی۔ عمل کی مدت ختم ہوتے ہی اور اسکے دوران بھی عامل پر روحانیت کے اسرار ورموز کھلنے لگ جاتے ہیں اور وہ روحانیت کی پنہاں باتوں کو جان لیتا ہے۔

روحانیت کا مطلب دکانداری نہیں ہے، جتنے بھی لوگ اسطرح کی دکانداری سجا کر بیٹھے ہیں وہ روحانی لوگ نہیں بلکہ شعبدہ باز ہیں کیونکہ جسکو روحانیت حاصل ہو جاتی ہے اسکے دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے۔ وہ اللہ کے سوا کسی اور سے کچھ نہیں لیتا۔

روحانیت انسان کی تیسری آنکھ کو کھول کر اسے آنے والے خطرات سے پہلے آگاہ کر دیتی ہے تاکہ وہ لوگوں کو بچا سکے، انکا راستہ آسان کر سکے۔ ایسا وہ تب کریگا جب اسکے دل میں دنیا کی محبت ختم ہو جائیگی۔

روحانی لوگوں کو اس سے بھی مطلب نہیں ہوتا کہ کوئی انکے ہاتھ چومے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عزت و دولت کا مالک صرف اللہ عزوجل ہے۔

علاج یرقان

یرقان کا مرض بہت عام ہے اور ہر تیسرا شخص اسکا شکار ہے۔ اکثر معالج معالجہ سے فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ شفاء اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ جبتک اللہ پاک نہ چاہیں شفا حاصل نہیں ہو گی۔

جو مریض یرقان میں مبتلا ہو ( یرقان کی تمام اقسام کیلئے ) وہ اسم پاک ” یا آخر ” کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کیساتھ 4100 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور سارا دن وہ پانی مریض کو پلایا جائے۔ پانی کم ہو جائے تو اس میں مزید پانی ملایا جا سکتا ہے۔

یہ عمل 21 دن تک کرنے سے یرقان سے شفاء یابی کا کوئی نہ کوئی ذریعہ بن جائیگا اور مریض جو بھی علاج کرائے گا، اللہ تعالیٰ اس میں تاثیر پیدا کر دیگا۔

حصول عزت

ہر شخص دنیا میں عزت کا طلبگار ہے، اسے یہ بات انتہائی اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے کہ عزت اور ذلت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ عزوجل کی مرضی کے بغیر نہ تو کوئی کسی کو ذلیل کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی عزت دے سکتا ہے۔
ایسی صورت میں پکارنا چاہیے اس ذات کو جو اسکی مالک ہے۔

پیر فضل شاہ قادری قلندری رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ ہر شخص اسکی عزت کرے تو اسے چاہیے کہ بعد از نماز عشاء اسم مبارک ” یا آخر ” کو 900 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کیساتھ 40 دن پڑھے۔

پھر تاعمر اسم مبارک ” یا آخر ” کو 41 مرتبہ روزانہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ عزوجل اسکی عزت بحال ہو گی اور ہر چھوٹا بڑا انسان اسکے ساتھ عزت سے پیش آئیگا۔

سفر میں سلامتی کا عمل

dua of the day

dua of the day

آجکل جو حالات ہیں کہ ہر کام میں اتنی بے یقینی پائی جاتی ہے کہ جسکی انتہا نہیں۔ صبح کوئی شخص باہر نکلتا ہے تو اسے یقین نہیں ہوتا کہ شام کو وہ صحیح سلامت گھر پہنچ جائیگا۔جو لوگ سفر کرتے ہیں اور انکے لواحقین بھی انکی صحیح و سلامت واپسی کی دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔

اگر کوئی شخص سفر پر جا رہا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اسکا سفر وسیلہ ظفر بنے اور وہ خیر و عافیت سے اپنے گھر واپس آ جائے تو اسے چاہیے کہ سفر پر جانے سے ایکدن پہلے اسم پاک ” یا آخر ” کو بعد از نماز عشاء اول وآخر 9 مرتبہ درود پاک کیساتھ 801 مرتبہ پڑھے اور سفر پر چلا جائے۔

دوران سفر اسم پاک ” یا آخر ” کو بلا تعداد پڑھنا مسافر کی سلامتی اور سفر میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ سفر پر جانے والے کو اپنے اہلخانہ کی بھی فکر ہوتی ہے، جب وہ رات کو سفر پر جانے سے ایکدن قبل یہ وظیفہ کر رہا ہو تو بعد از دعا اپنے اہلخانہ اور گھر کی سلامتی مانگ لے۔

انشاء اللہ العزیز اول اس کا سفر انتہائی آسانی سے کٹ جائے گا اور دوسرے اس کے اہلخانہ تمام تکالیف سے محفوظ رہیں گے۔

” یا آخر ”کا عل و نقش

جو شخص اسم پاک ” یا آخر ” کا عامل بننا چاہے وہ اسم پاک ” یا آخر ” کو نماز کی جگہ پر بیٹھ کر وقت مقرر پر روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کیساتھ روزانہ 6000 مرتبہ 40 دن پڑھے۔

عمل پورا ہونے پر دو نفل شکرانہ ادا کر کے بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ انشاء اللہ العزیز اسم پاک ” یا آخر ” کا عامل بن جائیگا۔

تحریر: ڈاکٹر افتخار وارث