اسم پاک یا سلام الف کے ساتھ اور الف کے بغیر بھی لکھا جاتا ہے۔ اسکے اعداد 131 ہیں اور اسکے موکل کا نام روعائیل ہے۔ اسکے تحت چار موکل ہیں۔ موکلین سے مراد اللہ تعالیٰ جل شانہ کے برگزیدہ فرشتے ہوتے ہیں۔
یہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے زیراثر ہوتے ہیں۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے کسی کا ورد کرتا ہے تو اس ورد کی بدولت ان مخصوص فرشتوں کو غذا پہنتی ہے اور وہ پڑھنے والے کے شکرگزار ہو کر اللہ تعالیٰ جل شانہ کے حضور سربسجود ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اس شخص کی حاجت روائی کا اذن لیتے ہیں اور اسوقت تک اپنا سر سجدے سے نہیں اٹھاتے جبتک اللہ تعالیٰ انکو اس عامل کی حاجت روائی کا اذن نہیں دے دیتے۔
قوت حافظہ اور ذہن کو تیز کرنے کا عمل جو شخص چاہے کہ اسے علم اور جودو یعنی ذہن میں تیزی اور قوت حافظہ تیز ہو، اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ اول وآخر 11 مرتبہ درود پاک کیساتھ پڑھے تو چند دنوں میں ہی اسکے اندر ذہن کی تیزی اور قوت حافظہ زیادہ ہو جائیگا۔ یہ عمل طاق دنوں میں یعنی 7، 11یا 21 دن کرنے سے یہ کمال حاصل ہو جاتا ہے۔
عزت، توقیر بڑھانے کیلئے اس اسم کے عالم میں اللہ تعالیٰ جل شانہ کی طرف سے جودوسخا عطا کر دی جاتی ہے اور جب وہ اس اسم کا ذکر روزانہ اس کے اعداد کے مطابق یعنی 131 مرتبہ بمعہ اول وآخر پانچ مرتبہ درود پاک پڑھے تو لوگوں کی نظر میں اسکی عزت و توقیر بڑھ جاتی ہے اور عوام و خاص اسکی مداح و ثناء کرنے لگیں گے۔
لاعلاج بیماریوں کیلئے ایک مجرب عمل اگر کوئی شخص کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو اسکا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے تو مرض شدید میں مریض کے سرہانے بیٹھ کر اسطرح تسبیح پڑھے کہ تسبیح مریض کے سر سر مس ہوتی رہے۔
tasbih in hand
جب پڑھ لے تو تسبیح کو مریض کے سر یعنی تکیہ کے نیچے رکھ دیں۔
یہ عمل کرنے کیلئے عامل کو کوئی خاص وقت مقرر کرنا پڑیگا۔ 3 یا 11 دنوں میں مکمل شفاء ہو گی اور افاقہ پہلے دن سے ہی شروع ہو جائیگا۔ انشاء اللہ۔
اس عمل میں عامل کو یااللہ یا سلام پڑھنا پڑیگا اور اسکی تعداد 167 ہو گی۔ اول وآخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھنا ضروری ہے۔ اس عمل کو راقم نے بارہا آزمایا ہے اور کبھی بھی اس عمل کیبعد مایوسی نہیں ہوئی۔
برائے قضائے حاجات جس شخص کی کوئی حاجت ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اسکی حاجت روائی ہو تو اسے چاہیے کہ گوشئہ خلوت میں بیٹھ کر نصف شب دو رکعت نماز ادا کرے اور حضور قلب کے ساتھ ” سلام قولا من رب الرحیم”( سورت یسین کی آیت میں سے یہ ورد موجود ہے )313 مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درود پاک پڑھے تو جو بھی حاجت ہو گی، وہ انشاء اللہ العزیز سات دنوں میں پوری ہو گی۔
یا سلام وہ بابرکت اسم الہٰی ہے کہ جس کے پڑھنے سے انسان پر منڈلاتے ہوئے خطرات کے بادل ہمیشہ کیلئے چھٹ جاتے ہیں اور اسکو پڑھنے والا ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ حفاظت اور امن کا اسم ہے۔
فحش گوئی، بد اخلاقی، اور بری عادات سے محفوظ رہنے کیلئے اگر کوئی شخص فحش گو، بد اخلاق اور بری عادات میں مبتلا ہو تو چاہیے کہ اس اسم پاک کو 313 مرتبہ پڑھ کر اس شخص کو پانی پر دم کر کے 7 دن تک پلائے۔ یقینی طور پر اسکی بری عادات چھٹ جائینگی۔
علم حاصل کرنے کیلئے اگر کوئی شخص علم حاصل کرنے کا شوق رکھتا ہو مگر اسکی کند ذہنی اور حافظہ میں کمی اسکے شوق میں حائل ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو 313 مرتبہ بعد از نماز فجر اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کیساتھ پڑھے تو انشاء اللہ العزیز اسکا حافظہ تیز ہو گا۔
علم کیلئے اسکے اندر قوت جاذبہ پیدا ہو گی اور وہ بکثرت علم حاصل کریگا۔ یہ عمل شروع کرنے سے پہلے چاہیے کہ کوئی میٹھی چیز اپنے پاس رکھیں جب عمل ختم ہو تو اس میٹھی چیز پر پھونک مار کر اسے کھا لیں۔ اس عمل کی میعاد 41 دن ہے۔
برائے قضائے حاجات کوئی شخص اگر انتہائی تکلیف میں ہو، حاجت جائز ہو اور دنیاوی رکاوٹیں اسکے آڑے آ رہی ہوں اور حاجت پوری ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو چاہیے کہ بعد از نماز تہجد قبل از نماز فجر اس اسم مبارک کو گیارہ سو مرتبہ پڑھے۔
اول وآخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، اللہ تعالیٰ جل شانہ کے فضل و کرم سے ابھی گیارہ دن بھی نہ گزریں گے کہ اسکی حاجت پوری ہونے کے آثار پیدا ہو جائینگے اور گیارہ دن کیبعد اسکی حاجت پوری ہو جائیگی۔
تقش یا سلام قرآنی آیات کے تقدس کے پیش نظر نقش یہاں شائع نہیں کیا جا سکتا، خواہشمند افراد رابطہ کر کے نقش حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نقش کی اجازت راقم کو اسکی والدہ ماجدہ اور انکو انکے محترم والد پیر فضل شاہ قادری قلندری سائیں روڑاں والے نے عطا کی تھی۔
یہ نقش اتنا سریع التاثیر ہے کہ آج تک جتنے لوگوں نے بھی اسے استعمال کیا انکے دل کی مرادیں پوری ہوئیں۔
اس اسم کا نقش پاس رکھنے سے دینی اور دنیاوی مقاصد حاصل ہوتے ہیں، مشکلات ختم ہو جاتی ہیں۔ مہمات سر ہوتی ہیں اور انسان تمام حادثات اور آفات سے محفوظ رہتا ہے۔
کوئی شخص اگر یہ چاہے کہ وہ بھی اس نقش کو دوسروں کے بھلے کیلئے استعمال کرے تو اس کی سب سے پہلی شرط نماز، روزہ کا پابند ہونا اور نقش کا کسی سے کوئی معاوضہ نہ لینا ہے۔
یعنی اس نقش کو فی سبیل اللہ دیا جائیگا تو اسکی تاثیر بہت بڑھ جائیگی مگر اس نقش کو پاس رکھنے، بازو یا گلے میں ڈالنے سے پہلے اسکی ( زکوٰة) (زکوٰت) ادا کرنا ضروری ہے۔
یعنی نقش کو زعفران اور عرق گلاب سے لکھا جائے اور 40 عدد نقش بعد از نماز عشاء لیکن وتروں سے پہلے لکھے جائیں۔ وتر بعد میں ادا کریں، وتر ادا کرنے کیبعد نقوش کو آٹے کی چالیس گولیاں بنا کر رکھ لیا جائے۔
river
صبح کو نماز فجر کیبعد ان گولیوں کو دریا میں بہا دیا جائے اسطرح یہ عمل چالیس دن ضروری ہے۔ اکتالیسویں دن اس اسم مبارک کو 131 مرتبہ بمعہ اول وآخر پانچ مرتبہ درود پاک پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر نیاز لیکر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کر دیا جائے ۔ اسکیبعد یہ نقش پرتاثیر ہو جائیگا۔ راقم کو اسکی اجازت گھر سے ملی ہے اور یہ اجازت راقم عوام الناس کو نظر کرتا ہے۔
نفسیاتی بیماریوں اور وسواس کا علاج جو شخص اس مبارک اور مطاہر اسم کو کسی پاک برتن میں زعفران سے لکھ کر (برتن چینی کا یا مٹی کو ہو سکتا ہے یا دھات کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے) اگر چالیس دن یہ نقش مریض کو پلایا جائے تو اسکی تمام نفسیاتی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں اور اللہ جل شانہ اسے وسواس سے محفوظ رکھے گا۔