بالی ووڈ (جیوڈیسک) یش چوپڑا کی آخری خواہش ساڑی پہنی کترینہ پر گانا پکچرائز کرنا تھی۔ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر یش چوڑا کی آ خری خواہش اپنی فیورٹ ہیروئن کو شیفون کی ساڑی میں دیکھنے کی تھی ۔
جب تک ہے جان یش جی کی آ خری فلم تھی جسے وہ انتقال سے قبل ہی ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی آ خری فلم قرار دے چکے تھے کسی بھی فلم میں اِن کی پہچان خوبصورت قدرتی نظاروں میں ساڑی پہنے خوب رو حسینوں پر پکچرائز رومانٹک گانے رہے ہیں۔
ان ہی خوبیوں نے یش جی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور ان کی آخری خواہش بھی یہ ہی تھی کہ۔ جب تک ہے جان میں کترینہ بھی جلوہ گر ہوں شیفون کی ساڑی میں اور سوئزرلینڈ کے خوبصورت نظاروں میں اِن پر ہو رومانٹک گانوں کی عکس بندی ۔
ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ان کی خواہش کا احترام کر تے ہوئے شیفون کی ساڑی تیار کر لی تھی لیکن یش جی کو زندگی مہلت نہ دے سکی اور وہ جہاں فانی سے کوچ کر نے سے پہلے وہ اپنی ِاس خواہش کو پورا ہوتے نہ دیکھ سکے ۔