یمن، نئے وزیراعظم کی تقرری،تشدد جاری،مزید25ہلاک

yaman clashes

yaman clashes

یمن میں نئے وزیراعظم کی تقرری کے باوجود بھی تشدد جاری ہے۔۔ فرقہ وارانہ فسادارت میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے نائب صدر عبد ربو حادی نے حزب اختلاف کے رہنما محمد بسندوا کو عبوری وزیراعظم نامزد کیا۔ بسندوا اقتدار کی منتقلی کے معاہدے کے تحت عبوری حکومت بنائیں گے۔ محمد بسندوا انیس سو ترانوے سے انیسو چورانوے تک یمن کے وزیرخارجہ رہ چکے ہیں۔
معاہدے کے تحت یمن میں صدارتی انتخاب آئندہ سال اکیس فروری کو ہوگا۔ دوسری جانب فرقہ وارانہ فسادات میں پچیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔