قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح صحت یاب ہوکر امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں یمنی سفارت خانے کے ترجما ن کے مطابق انہتر سالہ صالح گزشتہ سال ہونے والے قاتلانہ حملے میں لگنے والے زخموں کا علاج کرانے امریکا گئے تھے۔حالیہ انتخابات میں نائب صدر منصور ہادی کی جیت کے ساتھ ہی صدر صالح کے تینتیس سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔ منصور ہادی جلدیمن کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔