یمنی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 22 شدت پسند ہلاک

Yemen

Yemen

یمن : (جیو ڈیسک)جنوبی یمن میں عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے خلاف جاری آپریشن میں 12 ویں روز 6 یمنی فوجی اور 22 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج نے زنجبار کے شمال مشرقی علاقوں میں پیش قدمی کی جس کے دوران جھڑپ میں 6 یمنی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ 9 فوجی بھی زخمی ہوئے۔

جار میں موجود مقامی میڈیا کے مطابق ان جھڑپوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 22 شدت پسند ہلاک ہوئے اور جار میں یمنی فوج نے عسکریت پسندوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم زنجبار کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔