یمن کی کابینہ نے صدر علی عبداللہ کے تینتیس سالہ دور اقتدار میں کیے گئے جرائم کی معافی کا بل منظور کرلیابل کے تحت صدر علی عبداللہ اور ان کی حکومت میں کام کرنے والے فوجی اور سولین اہلکاروں کے خلاف جرائم کا کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔ یمنی کابینہ کے اس اقدام کا مقصد صدر علی عبداللہ کو اقتدار باعزت طریقے سے چھوڑنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں میں صدر علی عبداللہ کے استعفے کیلیے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔