یمن: القاعدہ کے حملوں اور جھڑپوں میں11فوجی ہلاک

yemen
صنعا: یمن میں القاعدہ دہشتگردوں کے حملوں اور جھڑپوں میں گیارہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ جھڑپیں ابایا کے علاقے دوفس میں ہوئیں۔ جس میں پانچ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ زنجی بار اور دیگر شہروں میں القاعدہ دہشتگردوں کے حملوں اور جھڑپوں میں مزید چھ فوجی ہلاک ہوگئے۔