صنعا… یمن میں گزشتہ ماہ ایک فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے القاعدہ کے نائب امیر سعود الشہری نے دم توڑ دیا۔ یمنی حکام نے عرب جزیرہ نمامیں القاعدہ کے نائب امیر سعود الشہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ سعودی شہری سعود 28 نومبر کو شمالی یمن میں ایک انسداد دہشت گردی آپریشن میں زخمی ہوا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھی یمنی وزارت دفاع نے الشہری کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا تھا تاہم اکتوبر میں سعودالشہری نے ایک آڈیو پیغام میں اپنی ہلاکت کی تردید کی تھی۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.