یمن (جیوڈیسک)یمن صنعایمن میں دو الگ حملوں میں آٹھ فوجیوں سمیت انیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت صنعاسے قریبی شہر رضا میں کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔
جبکہ جنوبی صوبہ البیضا میں ایک بمبار نے یمنی فوجیوں کے ایک چیک پوائنٹ پر بارود سے لدی کار کو دھماکے سے اڑا دیا، اس حملے میں آٹھ فوجی مارے گئے ہیں۔ مقامی حکام اور علاقے کے مکینوں کی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ تین مغربی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کی ناکامی کے بعد پیش آیا ہے۔
فوج نے القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا تھا لیکن اس کے ردعمل میں القاعدہ کے ایک جنگجو نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔