یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اقتدار رسمی طور پر نومنتخب صدر منصور ہادی کے حوالے کر دیا جس کے بعد صدر صالح کے تیس سال سے زائد دور حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ صدر منصور ہادی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہ یمن ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کا سامنا کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت سے یہ واضح ہے کہ وہ امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ یمنی عوام نے پرانی قیادت کو الوداع کہہ کر نئی قیادت کا خیرمقدم کیا ہے۔