یمن میں علیحدگی پسندوں نے ملک کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دوبارہ لڑائی کو منظم کر لیا ہے، لڑائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں سول اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔ ایدی کے ساحل پر علیحدگی پسندوں نے حکومتی سیکیورٹی کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو شہری اور چار فوجی جوان جاں بحق ہوئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سالانہ تقریب میں علیحدگی پسندآزادی کی خوشیاں منا رہے تھے،علیحدگی پسندوں کا کہنا تھا کہ انقلاب ہی شمالی یمن کی کامیابی ہے یمن کی کابینہ نے کہا ہے کہ صدر صالح کو استثنا حاصل ہے لہذا وہ فوری طور ملک چھوڑ دیں،مبصرین کا خیال ہے کہ ابو صالح کو فوری طور سے یمن خالی کر دینا چایئے۔