یمن (جیوڈیسک) یمن کے جنوبی علاقے میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے حملے میں دس فوجی اور گیارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی صوبہ آبیان کے ساحلی علاقے میں واقع فوجی اڈے سے ٹکرا دی جس کے فورا بعد شدت پسندوں کے گروپ نے حملہ کردیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔