یمن (جیوڈیسک) جنوبی یمن کے صوبے ابیان میں گذشتہ شب ہونیوالے خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے۔ یمنی وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ گذشتہ شب نماز جنازہ کے دوران کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق حملہ القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروہ کی کارروائی ہے جس کا مقصد قبائلی جنگجو سردار کو ہدف بنانا تھا۔ پاپولر کمیٹیز کے ہلاک قبائلی جنگجو سربراہ عبدالطیف السید پر اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے تھے ۔ خود کش حملے میں عبدالطیف کے دو بھائی بھی ہلاک ہوئے۔