یمن کے حکومتی ذرائع کے مطابق فوجی چوکیوں پر القاعدہ کے انتہا پسندوں نے حملہ کر کے 10افراد ہلاک کر دیئے۔ یمن کے فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کے شدت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کیا ،جس پر فورسز اور القاعدہ کے انتہا پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3یمنی فوجی اور سات القاعدہ کے شدت پسند مارے گئے ہیں،اسی کے ساتھ فورسز کی 4آرمڈ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا،خیال ہے کہ یمن میں القاعدہ دوبارہ متحرک ہو کر یمنی فوج پر حملے کر رہی ہے۔