یمن میں جاری مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران مزید درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں یمن کے شہر طیز میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین نے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو جون یں قاتلانہ حملے کے بعد سعودی عرب میں ہیں، انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی اور امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمن میں بدامنی سے خطے میں القاعدہ کو تقویت مل سکتی ہے۔