یمن: پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہل کار ہلاک

Yaman Clashes

Yaman Clashes

جنوبی یمن کے شہر عدن میں ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر ایک راکٹ حملے میں ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور کم ازکم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔کسی نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔  ملک کے جنوبی حصے میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے کئی مضبوط ٹھکانے موجود ہیں۔ایک اور خبر کے مطابق حزب اختلاف   ہفتے کے روز عوام سے کہا ہے کہ وہ نوبیل کا امن انعام جیتنے  والی پہلی عرب خاتون توکل کرمان کی حمایت میں جلوس نکالیں ۔توکل کرمان  ، یمن کی حزب اختلاف کی ایک ممتاز شخصیت ہیں  اور وہ ان تین خواتین میں شامل ہیں جنہیں نوبیل انعام کی کمیٹی نے مشترکہ طورپر تقریبا 15 لاکھ ڈالر کے انعام کا حقدار ٹہرایا ہے۔امن کے لیے نوبیل انعام کا اعلان جمعے کیر وز اوسلو میں  کیا گیاتھا۔ کرمان نے کہا ہے کہ وہ اپنا نوبیل انعام یمن میں انقلاب کے لیے جدوجہد کرنے والے  نوجوانوں  کے نام کررہی ہیں۔