ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر کے خود معاہدہ توڑا ،خواجہ سلمان

Lahore Young Doctors

Lahore Young Doctors

لاہور(جیوڈیسک) لاہوروزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر کے خود معاہدہ توڑا ، معطل،برطرف اور تبدیل کیے گئے ڈاکٹرز والدین کو ساتھ لے کر آئیں ، تحریری معافی مانگیں بحال کر دینگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ،آوٹ ڈورز کے باہرکیمپ لگا کرخدمت کرنے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں تاہم ڈیوٹی سے غیرحاضر تصور کیے جائینگے ،ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس گوجرانوالہ پر تشدد کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی ضروری تھی۔