لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث لاہور، فیصل آباد اور ملتان کی او پی ڈیز بند کردی گئی b ڈاکٹرز کی تلاش میں مریض دہائیاں دیتے رہے ۔ درد سے کراہتے بزرگ ، تکلیف میں مبتلا ماؤں سے لپٹے ننھے بچے اور دیگر مریض، سب کی آنکھیں ڈھونڈ رہی ہیں۔ ایسے مسیحا کو جو ان کے درد کا علاج کریں۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور اور فیصل آباد کی اوپی ڈیز بند ہیں ۔ لاچار مریضوں کی شنوائی کہیں ہوتی نظر نہیں آرہی۔
مریض حکومت سے مدد کا مطالبہ کرتے رہے ، اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج سب کا حق ہے لیکن اب ینگ ڈاکٹرز کو یہ بات کون سمجھائے کہ ڈاکٹری جیسے مقدس پیشے کے لیے سب سے بڑھ کر انسانیت ہونی چاہیئے۔