لاہور(جیوڈیسک)ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن نے سروس اسٹرکچر بحال نہ کرنے پر 13 اور 19 ستمبر کو دوبارہ احتجاج کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک ینگ ڈاکٹرز کے سروس اسٹرکچر کو بحال نہیں کیا اور اس سے متعلق ہونیوالی مٹینگز میں بھی فیصلے نہیں ہوئے۔ پنجاب حکومت کے اس رویہ کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن کی قیادت میں تمام ینگ ڈاکٹر 13 اور 19ستمبر کو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔