سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں این آراوعملدرآمد کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی۔ وزیر قانون نے خط کا ترمیمی مسودہ پیش کردیا جس کے بعد ججز اور فاروق نائیک کے درمیان چیمبر میں طویل مشاورت ہوئی۔
حکومت نے سوئس حکام کو بھیجنے کے لئیخط کا ترمیم شدہ مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیا۔جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو وزیر قانون فاروق نائیک نے استدعا کی کہ کیس اِن کیمرا چلایا جائے۔ جس پر ججز متن کا جائزہ لینے اور مشاورت کیلئے چیمبرمیں چلے گئے اورطویل غور و خوض کے بعد وزیرقانون فاروق نائیک اور وسیم سجاد کو چیمبر میں بلا لیا گیا۔
سماعت کی ابتدا میں فاروق نائیک کے چیمبر میں سماعت کے اصرار پرجسٹس کھوسہ کا کہنا تھاجو کہنا ہے عدالت میں کہیں،تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ عدالت صرف آرٹیکل ایک سو ستر اور فیصلے کے پیراگراف ایک سو ا ٹھہتر پر عمل چاہتی ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے حکومت کی جانب سے سوئس حکام کولکھے جانے والے خط کے مسودے میں تبدیلی کا حکم دیا تھا۔