کھاریاں : یوتھ ونگ کے نوجوان آج اپنے محبوب لیڈر خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا فقید المثال اور شایان شان استقبال کریں گے اور گجرات کی دھرتی پر انہیں منفرد انداز میں خوش آمدید کہیں گے ، نوجوان اپنا کردار بھر پور انداز میں سرانجام دیں گے ، ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات راجہ ناصر ایوب اور راہنما یوتھ ونگ حلقہ پی پی 115 راجہ سجاد حسین باڑا نے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف آج گجرات ضلع کے لئے بڑے پیکج کا اعلان بھی کریں گے اور لیپ ٹاپ بھی تقسیم کریں گے ۔