سی ولے : (جیو ڈیسک) یورو فٹبال کپ دو ہزار بارہ کیلئے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں عالمی چیمپیئن اسپین نے چین کو ایک صفر سے شکست دی ہے۔ ہسپانوی شہر سی ولے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے پہلے ہاف میں میزبان اسپین اور چین فٹبال ٹیم کی جانب سے کوئی گول نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ہسپانوی فٹبالر ڈیوڈ سلوا کے پاس پر اینڈریا آنیسٹا نے گول کرنے کا موقع ضائع کردیا۔ اسپین نے کمزور حریف چین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ کھیل کے آخری مرحلے میں ڈیوڈ سلوا کے فیصلہ کن گول نے اسپین کو کامیابی دلا دی ۔
یورو کپ آٹھ جون سے شروع ہورہا ہے۔ پولینڈ اور یوکرائن مشترکہ طور پر میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔ اسپین اعزاز کا دفاع کریگا۔