یونان (جیوڈیسک) یونان کے وزیراعظم انتونس سمراس نے خبردار کیا ہے کہ یورو زون کے وزرا خزانہ کی جانب سے یونان کے لئے بیل آئوٹ فنڈز کے اجرا کے لئے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی کے بعد یورو زون کا استحکام خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔
سمراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شراکت داروں اور آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہی کریں جس کی انہوں نے ذمہ داری اٹھائی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے ملک کے مستقبل بلکہ پورے یورو زون کے استحکام کا معاملہ ہے جو اگلے چند دنوں میں اس کوشش کے کسی منطقی نتیجے پر پہنچنے میں کامیابی پر منحصر ہے۔