یورپین کار ریلی کا دوسرا راؤنڈ فن لینڈ کے جاری کیٹوما نے جیت لیا

European Car Rally

European Car Rally

لیٹویا میں جاری یورپین کار ریلی کا دوسرا راؤنڈ فن لینڈ کے جاری کیٹوما نے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔انھوں نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ اور 15 سیکینڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن آئرلینڈ کی جوڑی کے پاس رہی جنھوں نے فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ اور 46 سیکینڈ میں طے کیا۔ان کا پہلی پوزیشن پر موجود کیٹاما سے صرف چند سیکینڈ کا فرق رہا۔

تیسرے نمبر پر فرانس کی ٹیم رہی جس نے فاصلہ دو گھنٹے گیارہ منٹ تین سیکینڈ میں طے کیا۔چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر جن لینڈ کے کیٹوما پہلے جبکہ جمہوریا چیک کے جین کوپیکی دوسرے نمبر پر ہیں۔