یورپ (جیوڈیسک) یورپی یونین میں قرضوں کے بحران میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے باعث نئی گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد کی نچلی ترسیح سطح پر آ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں مسلسل ایک سال سے نئے گاڑیوں کے اندراج میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ اٹلی میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں12.4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں آٹو انڈسٹری میں بہتری کے امکانات نہیں ہیں۔ سپین میں حکومت کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی فروخت 22 فیصد تک نیچے آ گئی ہے۔