یورپی یونین کے سفیر کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

Balochistan assembly

Balochistan assembly

بلوچستان :(جیو ڈیسک) یورپی یونین کے سفیر لارس گنرو جمارک نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا، اسپیکر اسلم بھوتانی نے قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات میں یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت ترقی کازینہ اور پارلیمان جمہوریت کی روح ہے۔ اس موقع پر اسلم بھوتانی نے یورپی یونین کے سفیر کو صوبائی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزرا حاجی عین اللہ شمس، راحیلہ درانی اورانجینئر زمرک خان اچکزئی بھی موجود تھے۔