یورپی ممالک میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے اور جما دینے والی ٹھنڈ سے مرنے والوں کی تعداد چھ سے سو تجاوز کر گئی ہے۔ رومانیہ، بلغاریہ اور دیگر یورپی اور بلقان ممالک میں شدید برفباری جاری ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہے جبکہ برفباری کی وجہ سے متعدد ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
مختلف ملکوں میں برفباری اور شدید سردی سے مواصلات اور بجلی کا نظام متاثر ہواہے جبکہ گیس کی سپلائی میں رکاوٹ آنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔دور دراز کے علاقوں کا رابطہ بڑے شہروں سے منقطع ہو گیا ہے جس سے ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سرد موسم اور برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔