یورپ میں معاشی بحران، یونان اور اسپین میں احتجاج

Spain Protest

Spain Protest

یونان اور اسپین میں معاشی اصلاحات کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یونان میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیرا کرلیا یونان کی پارلیمنٹ کو اس وقت ہزاروں مظاہرین نے گھیرے میں لے لیا جب کابینہ کے ارکان پینشن میں کمی، ہزاروں افراد کو سرکاری ملازمتوں سے برخاست کرنے اور ٹیکسز میں اضافے کا فیصلہ کر رہے تھے۔
ادھر اسپین میں اساتذہ، طلبا اور والدین نے معاشی اصلاحات کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بناکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ طلبا کا خیال ہے کہ حکومتی اقدامات سے سے تعلیم کا معیار متاثر ہوگا۔ ملک بھر میں اساتذہ نے احتجاج کے موقع پر کلاسیں منسوخ کردیں۔ کیونکہ وہ تعلیمی بجٹ میں کمی کے خلاف ہیں۔ ان حکومتی اصلاحات سے تیرہ ہزار عارضی اساتذہ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔