فرانس : (جیو ڈیسک)اٹلی اور فرانس کے صدور نے یورپ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ زون کو مستحکم کرنے کے لئے پورے یورپ کو متحد ہونا پڑے گا۔ اٹلی میں پہلے دور کے دوران فرانس کے صدر فرانسوالاند کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یورپ دنیا میں مضبوط معاشی نظام اور بہتر عوام اصلاحات کے ساتھ کھڑا ہو ،وہ اٹلی کے صدر موریو مونٹی کے ساتھ صحافیوں کے سامنے پریس بریفنگ دے رہے تھے۔
دونوں رہنماں نے یورپ کی اقتصادی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کی معاشی خوشحالی سے ہی یورپ دنیا میں ترقی یافتہ بن سکتا ہے جس کے لئے تمام یورپی ممالک کو یکجا ہوکر یورپ زون کی عوامی اور اقتصادی ترقی پر مربوط پالیسی وضع کرناپڑے گی۔