یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ پائیلٹ ماڈل سیکنڈری سکول بھمبر میں تقریب منعقد ہوئی
Posted on September 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ پائیلٹ ماڈل سیکنڈری سکول بھمبر میں تقریب منعقد ہوئی پائلٹ سکول کے گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی صدارت ادارہ کے سربراہ چوہدری خورشید احمد نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ محمد صفدر نے انجام دیئے اور تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف پیش کی گئی سلسلہ تقاریر میں طلباء نے یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے تقاریر کیں دفاع پاکستا ن اور عوام پاکستان پر تفصیل سے 1965کے مجاہدوں ،غازیوں اور پاک افواج کے بہادروں پر روشنی ڈالی اساتذہ کی نمائندگی چوہدری غلام غوث نے کرتے ہوئے تاریخ اسلام خصوصاًواقعہ بدر کا حوالہ دیکر تقریب میں شریک طلبا کو آگاہ کیا کہ پاکستان کا یوم بدر 6ستمبر 1965ہے جب ہندوستان نے کثرت افواج ساتھ پاکستانی افواج پر حملہ کیا اور ڈٹ کر مقابلہ کرکے طون کی آن کو محفوظ کیا ۔
چوہدری خورشید احمد سربراہ ادارہ نے کہاکہ جنگ سازوسامان سے نہیں لڑی جاتی اسلامی مجاہد جذبہ ایمانی سے اللہ کی رضا کی خاطر جنگ لڑتے ہیں پاکستانی افواج ،بری ،بحری ہوائی نے اسی جذبے کے تحت دفاع وطن کیا اپنے جسموں پر بم باندھ کر دشمن مکار ہندو کے ٹینکو ں کے آگے لیٹ کر انکی یلغار کو روک دیا اور دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاریخ اس جیسی مثالیں دینے سے عاری ہے۔
پاکستانی جوانوں نے اپنی قربانیوں سے پاک وطن کی حفاظت کی جو قومیں اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں بڑوں کی ذمہ دار ہے کہ وہ آئندہ نسل کو یہ ورثہ منتقل کرے تاکہ مستقبل میں کوئی جارح جرات نہ کرسکے قاری محمد نام مدرس ادارہ شہدا 1965کیلئے دعائے مغفرت کی تقریب میں رائفل دستہ نے صدر معلم چوہدری خورشید احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا بینڈ دستہ نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا ۔