متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کارکنان نے حق پرستی کے نظریے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے دیا لیکن باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ یوم شہدا کے موقع پر جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداکو بھول جاتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتا ہے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،ٹارچر سیلوںمیں تشدد کا نشانہ بنے اورمعذور ہوئے۔
اسیری کی صعوبتیں برداشت کیں اوراپنے گھروں سے دربدرہوکر جلا وطنی کی کربناک زندگی گزارنے پربھی مجبور ہوئے۔ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کٹھن اور مشکل حالات آتے رہیلیکن کارکنوں نے ان کا جرات مندی اور بہادری سے سامنا کیا۔انہوں نے کہا وہ اس بے مثال قربانی اور ثابت قدمی پر ہر کارکن کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔