ملک بھر میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حساس مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا۔
وفاقی دارلحکومت میں جمعرات ہونے والے احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر اسے بلوایا جاسکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے آج ہونے والے مظاہروں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کراچی میں رینجرز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ اہلکار حساس مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے نماز جمعہ کے اجتماعات کی سخت سیکیورٹی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر نصب کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے پنجاب میں جلسے اور جلوسوں پر کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی آج نکالی جانیوالی ریلیوں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں