ایتھنز میں ہزاروں افراد حکومت کی اقتصادی تباہی کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں اور گلیوں میں سراپا احتجاج بن گئے،آئی ایم ایف کے خلاف غم و غصہ کا اظہارکیا۔ ہزاروں افراد کے احتجاج نے ایتھنز کی گلیوں اور سڑکوں پر غم و غصے سے بپھرے ہوئے افراد کو مظاہرے میں تبدیل کر دیا ،یونان میں جاری اقتصادی نا ہمواری کے خلاف آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے عوام اور ملک کی ٹریڈیونینز نے احتجاج کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ رکھا ہے۔ احتجاج کرنے والے عوام اور رہنمائوں کا مطالبہ ہے کہ یونان کو معاشی تباہی میں دھکیلنے والے ادارے آئی ایم ایف کے وفد کو ملک میں آنے سے روکا جائے ،عوام کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ دار ادارے عوام پر بے جا ٹیکس لاگو کر کے عوام کا جینا دوبھر کر رہے ہیں جو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔