یونان: (جیو ڈیسک) یونان میں بائیں بازو کے اتحاد نے حکومت سازی کی کوششیں ترک کر دیں۔ یورپی میڈیا کے مطابق پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ وہ سوشلسٹ اور قدامت پسند نیو کنزرویٹو پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے بعد سریزا پارٹی کے لیڈر وہ دوسرے رہنما تھے، جو حکومت سازی کی کوششوں میں ناکام ہوئے ہیں۔
اب حکومت سازی کیلئے انتخابات میں تیسرے نمبر پرآنے والی جماعت کے سوشلسٹ لیڈر وینی زیلوس ایوانجلوس کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔ 19 مئی تک اگر وہ بھی کوئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہوتے ہیں تو نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔