یونان میں مراعات ختم کرنے کے پروگرام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ پولیس سے تازہ جھڑپوں میں ساٹھ افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو آگ لگادی گئی ۔ واقعات پر وزیرداخلہ نے استعفی دے دیا۔
امریکی ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے وسط میں مالی سادگی کے سرکاری پروگرام کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس پر دستی بموں سے حملہ کردیااور متعدد عمارتوں کوآگ لگادی۔
تازہ جھڑپوں میں مظاہرین سمیت پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ یونان کی حکومت نے آئی ایم ایف اور یورپ سے قرضہ اور بیل آٹ پیکج لینے کیلئے سرکاری ورکروں کے مراعات ختم کرنے اور دیگر مالی اقدامات کا اعلان کیاہے۔ ورکروں نے اسے مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھا ہواہے۔واقعات پر وزیرداخلہ نے استعفی دے دیا۔