یونان کا سیاست دانوں کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ

greece

greece

یونان میں حکومت نے تمام منتخب سیاست دانوں کی ایک ماہ کی تنخواہ روکنے اور ملک میں املاک پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قرض خواہوں کو یقین دلایا جا سکے کہ یونان بھاری قرض میں کمی کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔یونانی رہنماں کا کہنا ہے کہ انھیں ملک کو قرض کی ادائیگی کے قابل بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کے علاوہ قرض خواہوں سے کیے گئے وعدے پورا کرنا ہوں گے اور یونان کو یورو زون میں شامل رکھنا ہو گا۔وزیر خزانہ ایوانجیلوس وینیزیلوس (Evangelos Venizelos) نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ یونان کے لیے انتہائی ناخوشگوار ہوں گے۔تنخواہیں روکنے کے فیصلے کا اثر صدر سے لے کر میئر تک تمام منتخب نمائندوں پر پڑے گا۔ جب کہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ تمام عمارتوں پر ہو گا اور یہ بجلی کے بل میں شامل کیا جائے گا تاکہ متعلقہ لوگ اس کی ادائیگی سے بچ نا سکیں۔یونان ان دنوں اربوں ڈالرز کا مزید قرض حاصل کرنے کے لیے یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات میں مصروف ہے۔ گزشتہ سال 156 ارب ڈالر کے ایسے ہی ایک منصوبے سے یونان کی معیشت کو کوئی خاطر خواہ سنبھالا نہیں مل سکا۔