یونان کے لیے نیا پیکج تیار

eurozone

eurozone

یورو زون کے وزرائے خزانہ پیر کی رات دیر تک یونان کے لیے ایک اور امدای پیکج کی منظوری پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے یونان کی طرف سے بچتی منصوبے کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد یورو زون کے ممالک نئے پیکج کی منظوری دیں گے۔
یونان کو اگلے ماہ دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک سو تیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
ادھر یونانی حکومت کے بچتی منصوبے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔مظاہرین کا موقف ہے کہ بچتی منصوبے سے سماجی بہبود کے شعبے متاثر ہوں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔