یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (انٹرنیشنل) کے چھٹے سالانہ انتخابات مکمل
Posted on December 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی) یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (انٹرنیشنل) کے چھٹے سالانہ انتخابات مکمل۔ انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے والے سابقہ عہدیداروں اور ممبران کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری ،آفس سیکرٹری وقاص اعوان ،مرکزی ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر احمد ندیم ،چیئرمین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض حسین اور دیگر عہدیداروں نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہUHROانسانی حقوق کی واحد تنظیم ہے جس کے ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد کرائے جاتے ہیں ۔سال2013ء کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔مرکز اور صوبوں میں پہلے ہی 14عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے جبکہ باقی تمام عہدیداروں کے انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ 20دسمبر2012ء مقررکی گئی تھی ۔گذشتہ روز انتخابی عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔UHRO
کے چیف الیکشن کمشنراور ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی حکومت پاکستان عبدالہادی چنا ںکے مطابق چھٹے سالانہ انتخابات کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30نومبر 2012ء تھی مگر UHROکے مرکزی ،صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر عہدیداروں کی کثیر تعداد نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی اور انتخابی عمل میں شامل نہیں ہوئے۔انتخابی عمل میں شامل نہ ہونے والے تما م سابقہ عہدیداروں اور ممبران کی بنیادی رکینت منسوخ کر دی گئی ہے اور ایسے افراد نئے سرے سے تنظیم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل ہوں گے۔مرکزی صدر سیدحفیظ سبزواری نے تمام نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔