یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہورنے ایم بی بی ایس سال اوّل2011ء کے نتائج کا اعلان کردیا
Posted on March 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس سال اوّل2011ء کے سالانہ امتحانات کا نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات نے پنجاب بھر میں96فیصد رزلٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نواز شریف میڈیکل کالج کی طالبہ عنبرین وحید501نمبر لے کر پہلی، یُسرا سحر نے478نمبرکے ساتھ دوسری اور آمنہ وسیم نے465نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے نواز شریف میڈیکل کالج کی تقریب میں طلبا ء و طالبات اور اُن کے والدین کو مبارکباد دی اور تمام اساتذہ کی خدمات کو سراہا جنکی انتھک محنت سے نواز شریف میڈیکل کالج نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا اور کالج کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ایک نمایاں مقام دلوایا۔ اُنہوں نے ایڈمنسٹریشن سٹاف اور لیبارٹری اسسٹنٹوںکا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ناصر عزیز کمبو ہ نے ڈاکٹر نظام الدین اور رجسٹرار محمد اکرم بھٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جنکی راہنمائی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت نواز شریف میڈیکل کالج اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا۔ اُنہوں نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ، ای ڈی اوہیلتھ گجرات اور DCOگجرات کے علاوہ ہسپتال کے تمام پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور طلباء کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔