یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی

Utility store sugar

Utility store sugar

ہول سیل مارکیٹ (جیوڈیسک) ہول سیل مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی۔ اس کمی کے بعد ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 42 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کو ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کے دام ایک روپے کم ہوکر 47 روپے پر آگئے جس کے بعد ریٹیل مارکیٹوں میں فی کلو چینی کی قیمت 50 روپے فی کلو سے بھی نیچے آگئی ہے۔