اسلام آباد : (جیو ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔ گھی اور آئل کی نئی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر نا فذالعمل ہوں گی۔
نئی قیمتوں کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 164 روپے سے کم ہو کر 160روپے جبکہ کوکنگ آئل کی نئی قیمت 4 روپے کمی کے ساتھ 162روپے کم کردی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں گھی اور آئل سمیت باقی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔